حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں دسویں ابوذر میڈیا فیسٹیول کے پوسٹر کی رونمائی اور شہدائے مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب گزشتہ روز قم المقدسہ میں موجود حزب اللہ لبنان کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ معین دقیق، سپاہ علی بن ابی طالب (ع) کے نائب کمانڈر سردار کبیری پور اور دیگر صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔
تقریب میں شہیدہ معصومہ کرباسی کے والد بھی موجود تھے، جو راہ قدس اور مزاحمت کی واحد ایرانی خاتون شہیدہ ہیں۔ وہ اور ان کے شوہر شہید ڈاکٹر رضا عواضہ 28 اکتوبر کو لبنان کے شہر جونیہ میں صیہونی ڈرون حملے کا نشانہ بنے تھے۔
تقریب کے مقررین میں سردار کبیری پور، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ دقیق، حجۃالاسلام رضا رستمی ( حوزہ علمیہ کے میڈیا و ڈیجیٹل اسپیس کے سربراہ)، اور انجینئر خوش لہجہ (چیف ایگزیکٹو، گیس کمپنی) شامل تھے۔
اس موقع پر دسویں ابوذر میڈیا فیسٹیول کے سیکرٹری علی علیزاده اور بسیج میڈیا تنظیم کے سربراہ داؤد شمس نے بھی فیسٹیول کی تیاریوں اور پروگراموں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر دسویں ابوذر میڈیا فیسٹیول کے پوسٹر کی باضابطہ رونمائی کی گئی۔