۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
حامد کاشانی

حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت فاطمہ معصومہ (ع) نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایام فاطمیہ، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی بیداری امت کے سلسلے میں قیادت کے ایام ہیں، کہا کہ جناب سیدہ، اپنے بابا کی رحلت پر بہت زیادہ غمگین تھیں، لیکن اس کے باوجود آپ نے جہالت، غفلت اور انحرافات کے شکار لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حامد کاشانی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایام فاطمیہ محض عزاداری کا نام نہیں، بلکہ ایک اہم واقعہ ہے کہ جس کی رہبر حضرت صدیقہ طاہرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السّلام کی روایت کے مطابق، جب حضرت زہراء سلام اللہ علیہا دنیا سے رخصت ہو کر جا رہی تھیں تو آپ حضرت رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے بعد رونما ہونے والے واقعات میں ملوث عناصر سے ناراض تھیں۔

خطیبِ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے کہا کہ جناب سیدہ، اپنے بابا کی رحلت پر بہت زیادہ غمگین تھیں، لیکن اس کے باوجود آپ نے جہالت، غفلت اور انحرافات کے شکار لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش فرمائی اور آپ نے منافقین کے خلاف جدوجہد کی قیادت فرمائی۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام نے بارہا فرمایا: میری ماں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا میرے لیے اسوہ ہیں اور میں ہرگز طاغوت کی بیعت نہیں کروں گا۔

حجت الاسلام کاشانی نے کہا کہ خاندان عصمت و طہارت، امت اور شیعوں کی آسائش کے لیے مال و جان کی نیز پرواہ نہیں کرتے اور ذاتی امور کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھاتے، بلکہ ان کے دل، امت مسلمہ کی بے راہ روی کے لیے دھڑکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .