۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
حجت الاسلام ادیانی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے عقیدتی و سیاسی انتظامی ادارے کے سربراہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی رضا ادیانی نے قزوین میں سپاہ ولی امر (عج) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے وجود سے نہیں بلکہ ہمارے عقائد سے خوفزدہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے عقیدتی و سیاسی انتظامی ادارے کے سربراہ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی رضا ادیانی نے قزوین میں سپاہ ولی امر (عج) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے وجود سے نہیں بلکہ ہمارے عقائد سے خوفزدہ ہے، ہم اسلامی اقدار پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

حجۃ الاسلام ادیانی نے عزاداری ایام فاطمیہ، اربعین پیدل مارچ، اور عاشورا کو اسلامی شعائر کی اہم علامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی چیزیں دشمن کے لیے خوف کا باعث ہیں، دشمن اسلامی عقائد اور ان شعائر کو مٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہم ان اقدار سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی نصیحت کے مطابق سپاہ پاسداران کو انقلاب کے اقدار کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران چاہے تو مختصر وقت میں دشمنوں کی سازشوں کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ظلم نہیں کرتا اور نہ ہی ظلم کو برداشت کرتا ہے، اور جلد ہی تمام دشمنوں اور ظالموں کو شکست دے گا۔

حجۃ الاسلام ادیانی نے کہا کہ عالمی استکباری طاقتوں نے انقلاب اسلامی کو شروع سے ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن ایران آج خطے کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی اسلامی جمہوریہ کا جوہر ہے کہ وہ ایک دن تمام عالمی طاقتوں کو جھکنے پر مجبور کرے گا۔

حجۃ الاسلام سید علی رضا ادیانی نے اسلامی عقائد کی اہمیت اور ان کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے شعائر اور اعتقادات سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوت اور سپاہ پاسداران کی قربانیوں کو سراہا اور مستقبل میں دشمنوں کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .