۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
جبهه مقاومت

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السّلام کے متولی نے کہا کہ غاصب اسرائیل کے جرائم کے مقابلے میں حزب اللہ کی مزاحمت، حزب اللہ کی جنگی اور سیاسی میدان میں اہم کامیابی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے خطے کی موجودہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کا مذاکرات اور جنگ بندی کے لیے التماس کرنا، اس کی لاچاری کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی یہ تبدیلی، خاص طور پر جب بعض یورپی اور خطے کے ممالک بالواسطہ یا بلا واسطہ غاصب اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں، حزب اللہ لبنان کے لیے ایک عظیم فتح شمار ہوتی ہے۔

حرم امام رضا علیہ السّلام کے متولی نے واضح کیا کہ غاصب اسرائیل کی حزب اللہ کے خلاف جنگ، صرف دو ملکوں کے درمیان جنگ نہیں تھی، بلکہ حقیقت میں یہ جنگ تمام مغربی طاقتوں اور اس کے اتحادی ممالک کی غاصب اسرائیل کی نمائندگی ایک عوامی گروپ کے ساتھ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے اپنے ایمان اور ارادے پر بھروسہ کرتے ہوئے ان خطرات کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا۔

حجت الاسلام مروی نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو کی گرفتاری کے حکم کو امریکی صدر کی گرفتاری کا حکم قرار دیا۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر چہ غاصب اسرائیل نے غزہ میں بہت سے غیر انسانی جرائم کیے، لیکن اس کے مقابلے میں حماس کی جدوجہد اور کامیابیاں بھی قابل دید ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیاں، غاصب اسرائیل کی نابودی کی خوشخبری ہیں، کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی نے فرمایا تھا کہ غاصب اسرائیل آئندہ 25 سال کو نہیں دیکھ پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنت الٰہی کا تقاضا یہ ہے کہ ہر امر اپنے وقت کے ساتھ آگے بڑھ جاتا ہے۔ غاصب اسرائیل کی نابودی، مجرم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے حکم سے قابلِ درک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .