۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
کتائب سید الشہداء

حوزہ/ سید الشہداء بریگیڈز عراق کے سربراہ ابو الولاء الولائی نے لبنان میں جنگ بندی اور عوام کی گھروں کو واپسی کے بعد ایک بیان جاری کیا، جس میں مزاحمت کاروں کی قربانیوں اور صہیونیوں کے زوال پر زور دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید الشہداء بریگیڈز عراق کے سربراہ ابو الولاء الولائی نے لبنان میں جنگ بندی اور عوام کی گھروں کو واپسی کے بعد ایک بیان جاری کیا، جس میں مزاحمت کاروں کی قربانیوں اور صہیونیوں کے زوال پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا: "ہم شروع سے ہی یقین رکھتے تھے کہ آپ وہ لوگ ہیں جو فتح کے اعلان سے پہلے فیصلہ کن ضرب لگائیں گے، اللہ آپ کی اور ہماری مدد کرے، کیونکہ کامیابی صرف اسی کے ہاتھ میں ہے۔"

بیان میں حزب اللہ کے مزاحمت کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا: "آپ نے اس وقت استقامت دکھائی جب دوسرے پیچھے ہٹ گئے اور اس وقت ڈٹے رہے جب دیگر گر گئے۔ آپ کے زخم امام حسینؑ کی قربانی اور قدس کے غم سے جڑے ہوئے ہیں۔ صہیونیوں اور ظالموں کے لیے عذاب ان کا مقدر بن چکا ہے۔"

انہوں نے شہداء، مزاحمت کاروں اور ان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا: "آپ کے دل حسینؑ کی یاد سے دھڑکتے ہیں اور آپ کے قدم مقدس سرزمین قدس پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں۔ آپ کا پرچم آسمانوں میں سربلند ہے اور کبھی نہیں جھکے گا۔"

عراق کی مزاحمتی تحریک کتائب سید الشہداء عراق کے بیان کا اختتام دعا اور مزاحمت کاروں کی قربانیوں کی تعریف کے ساتھ ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .