۱۱ آبان ۱۴۰۳ |۲۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 1, 2024
حجت الاسلام رضوانی

حوزہ/ امام جمعہ بوئین زہرا، حجۃ الاسلام اسد اللہ رضوانی نے کہا کہ آج کے حالات میں، جب دشمن پوری طاقت کے ساتھ اسلام کے خلاف کھڑا ہے، لہذا میڈیا کا فرض ہے کہ وہ عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ بوئین زہرا، حجۃ الاسلام اسد اللہ رضوانی نے کہا کہ آج کے حالات میں، جب دشمن پوری طاقت کے ساتھ اسلام کے خلاف کھڑا ہے، لہذا میڈیا کا فرض ہے کہ وہ عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اپنے لوگوں کو کمزور اور دشمن کو مضبوط دکھانا شرعی طور پر غلط ہے، میڈیا کو چاہئے کہ وہ اسلام، قرآن اور اسلامی اقدار جیسے زکات، نماز جمعہ، حجاب، آبادی میں توازن، اور پانی کے بحران جیسے موضوعات کو عام کرے تاکہ یہ باتیں معاشرے میں مضبوطی سے جڑ پکڑ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ زکات کا کلچر فروغ دینے کے لیے عوام کو اس کی اہمیت سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ اس کے لئے تمام ذرائع خاص طور پر ٹی وی چینلز کو کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ زکات کا موضوع نظرانداز نہ ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .