۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
استان مرکزی

حوزہ/ ایران مرکزی صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ اسلام میں زکات کا فلسفہ یہ ہے کہ یہ معاشرے میں توازن اور عدل پیدا کیا جائے اور فقرا، مساکین اور ضرورت مندوں کے مسائل کو حل کیا جائے، اسلام نے زکات کا نظام خاص طور پر معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران مرکزی صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ دری نجف آبادی نے صوبہ مرکزی کے زکات کونسل کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے، صہیونی غاصب اور ظالم حکومت کے ہاتھوں دنیا بھر کے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی، خصوصاً مجاہد فی سبیل اللہ ابوابراہیم یحییٰ سنوار کی مظلومانہ شہادت کا ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی استکبار، خاص طور پر صہیونی غاصب حکومت کے ظلم کے خلاف مزاحمت اور جہاد ہی کفر اور مکمل برائی پر اسلام کی فتح کا واحد راستہ ہے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے بیت المال کے کسی بھی قسم کے ضیاع کو غیر قانونی اور اسلامی و قومی خیانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جانی چاہیے اور اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی روا نہیں رکھی جا سکتی، کیوں کہ ضرورت مندوں اور حاجت مندوں کے حق کو مارنا کسی صورت جائز نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ زکات کی حکمت اور فلسفہ اسلام میں یہ ہے کہ یہ معاشرتی انصاف کا باعث بنتی ہے اور فقرا اور ضرورت مندوں کے مسائل کو حل کرتی ہے، اسلام نے زکات کا نظام خاص طور پر اس مقصد کے لیے متعارف کروایا ہے تاکہ معاشرے میں ضرورت مند افراد کی مشکلات کو حل کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .