حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان برکس ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج روس روانہ ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر ایرانی نائب صدر اور اعلٰی حکومتی عہدیداروں سمیت رہبرِ انقلابِ اسلامی کے بین الاقوامی امور کے نمائندے نے ڈاکٹر پزشکیان کو ائیرپورٹ سے روس کے لیے روانہ کر دیا۔
واضع رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر برکس سربراہان کے 16ویں اجلاس میں شرکت کے لئے آج روس کے شہر کازان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
ایرانی صدر اس دورے میں "ترقی اور منصفانہ عالمی سلامتی کے لیے کثیر الجہتی کو مضبوط بنانے" کے عنوان سے منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور برکس پلس کے "باہمی تعاون کے ذریعے ایک بہتر دنیا کی تعمیر" کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
اس دورے میں ایرانی صدر روس، چین، بیلاروس، کرغزستان کے صدور، ہندوستان کے وزیر اعظم اور سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔