۲۹ مهر ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 20, 2024
آیت‌الله سید یوسف طباطبایی‌نژاد

حوزہ/ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے ایثار اور خدا کی راہ میں جاں نثاری کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس روح کو اپنے اندر مضبوط کرنا چاہیے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ غلط فیصلے اور نامناسب اقدامات اس دینی روح کو کمزور نہ کریں، کیونکہ جہاد اور میدان جنگ میں موجودگی دین اسلام کا حصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ صوبہ اصفہان آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے ایثار اور خدا کی راہ میں جاں نثاری کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس روح کو اپنے اندر مضبوط کرنا چاہیے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ غلط فیصلے اور نامناسب اقدامات اس دینی روح کو کمزور نہ کریں، کیونکہ جہاد اور میدان جنگ میں موجودگی دین اسلام کا حصہ ہے۔

آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے محاذ مقاومت کے جنگجوؤں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان فرق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرق یہ ہے کہ ہمارے جنگجو دل و جان سے جنگ میں حصہ لیتے ہیں، وہ پیسے کے لیے نہیں لڑتے بلکہ خدا کی رضا کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نتن یاہو کا یہ خیال کہ حزب اللہ کے رہنماؤں کو شہید کرنے سے حزب اللہ اور مقاومت ختم ہو جائے گی، اس کی اپنی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ اگر ان کے رہنما مارے جائیں تو وہ میدان جنگ سے بھاگ جائیں گے، جبکہ ہمارے اور ان کے درمیان یہی فرق ہے۔

آیت اللہ طباطبائی نژاد نے مزید کہا کہ ہمیں اس دینی جذبے کو مضبوط بنانا چاہیے اور غلط فیصلوں سے اس روح کو کمزور ہونے سے بچانا چاہیے، کیونکہ جہاد اور جنگ اسلام کا ایک حصہ ہیں۔

انہوں نے قرآن کی سورہ بقرہ کی آیت 251 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .