منگل 20 مئی 2025 - 12:52
دوسروں کی ترقی یا خوشنودی کی خاطر جھوٹ یا کسی بھی گناہ کا ارتکاب نہیں کرنا چاہیے

حوزہ/ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے کہا: تعلقات عامہ کا کام صرف بلدیہ کے پیغامات عوام تک پہنچانا نہیں بلکہ عوام کی باتوں کو بھی میئر اور دیگر ذمہ داروں تک منتقل کرنا ہے تاکہ ان کی آراء، شکایات اور موجودہ خامیوں سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان کے امام جمعہ آیت اللہ طباطبائی نژاد نے اصفہان کی ۱۵ علاقوں پر مشتمل بلدیہ کے تعلقات عامہ کے مدیران سے ملاقات میں "یومِ ارتباطات و روابطِ عمومی" کی مناسبت سے انہیں مبارکباد پیش کی اور اس شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران انقلاب اسلامی کی کامیابیوں اور خدمات کو بیان کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم نے کفر کے زیر سایہ نہ رہنے کی نعمت حاصل کی ہے، جو خود ایک بڑی کامیابی ہے۔

دوسروں کی ترقی یا خوشنودی کی خاطر جھوٹ یا کسی بھی گناہ کا ارتکاب نہیں کرنا چاہیے

آیت اللہ طباطبائی نژاد نے مزید کہا: آج بدقسمتی سے عرب دنیا کے اکثر ممالک امریکہ کے زیر تسلط ہیں اور اپنی دینی و انسانی حیثیت کھو چکے ہیں کیونکہ وہ خدا کے بجائے غیر خدا کے تابع ہو گئے ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے اس رکن نے زبان کے گناہوں، خاص طور پر جھوٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہمیں صرف خدا کے تابع رہنا چاہیے اور دوسروں کی ترقی یا خوشنودی کی خاطر جھوٹ یا کسی بھی گناہ کا ارتکاب نہیں کرنا چاہیے۔ سچائی ہر معاملے میں ہماری بنیاد ہونی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha