۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی نجفی کے خط کے جواب میں کہا کہ علمائے اسلام کو فلسطین اور لبنان میں مقاومتی محاذ کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی جرائم اور اس پر بعض مغربی ممالک کی قابل مذمت خاموشی اور حمایت پر روشنی ڈالنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی نجفی کے خط کے جواب میں کہا کہ علمائے اسلام کو فلسطین اور لبنان میں مقاومتی محاذ کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی جرائم اور اس پر بعض مغربی ممالک کی قابل مذمت خاموشی اور حمایت پر روشنی ڈالنی چاہیے۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے خط میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ اور دیگر مجاہدین کی شہادت کو اسلام اور مکتب اہل بیت (ع) کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادتوں سے امت اسلامیہ میں مقاومت اور روح استقامت کو مزید تقویت ملے گی۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے باوجود، مقاومت کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہوگا اور یہ تحریک اپنی پوری قوت اور اقتدار کے ساتھ غاصب اسرائیل اور مجرم نظام کی نابودی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے علمائے دین کو تاکید کی کہ وہ اپنے ملکوں میں معنوی اور مالی طور پر مقاومتی محاذ کی حمایت کریں اور صیہونی جرائم کے ساتھ ساتھ بعض مغربی ممالک کی قابل مذمت خاموشی اور حمایت کے سلسلے میں بھی عوام کو مطلع کریں۔

آخر میں، آیت اللہ اعرافی نے مقاومت کی حمایت پر تمام علماء، اساتذہ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اسرائیل کا زوال قریب ہے اور یہ جعلی اور ظالم حکومت جلد ہی ختم ہو جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .