حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے مصلی بیت المقدس اراک میں منعقدہ انیسویں رمضان المبارک کی شب قدر کی محفل میں عالمی اور علاقائی پیچیدہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعا اور اہل بیت (ع) سے توسل کو رحمت و برکت الٰہی کے حصول کا ذریعہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا: اہل بیت عصمت و طہارت (ع) انسانیت کے لیے خیر اور فیض الٰہی کا ذریعہ ہیں اور ان سے تمسک کے ذریعہ ہی کمال تک پہنچا جا سکتا ہے۔
آیت اللہ دری نجف آبادی نے اپنے بیانات میں کتاب "نہج البلاغہ" کی اہمیت اور اس کی شرح و تفسیر میں مرحوم علامہ محمد تقی جعفری (رح) کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے دعا اور مناجات کی دینی حیثیت پر زور دیتے ہوئے ان اعمال کو اسلام کے بنیادی ستونوں میں شمار کیا اور کہا: دعا اور مناجات، دین کے اہم ستون اور ناامیدی سے نجات کا ذریعہ ہیں۔ خدا کے لطف و کرم سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے اور ہمیشہ توبہ و استغفار کے ذریعہ اس کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ