۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

حوزہ/ یہ وہ عظیم مجاہد تھے جن کے عزم حوصلہ کو ۲۳سالہ قید و بند کے دوران صیہونی ظلم و تشدد اور رہائی کے بعد کے مصائب و آلام شکست نہ دے سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر سربراہ شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان، حجت الاسلام و المسلمین سید محمد عسکری نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جس کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسمه تعالٰی

لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا (سورۂ نساء، آیت 95)

امت مسلمہ ابھی شهید راه حق وعدالت سید حسن نصراللہ کی جانگدازشہادت کے غم میں سوگوار ہی تھی کہ تحریک آزادئ قدس کے جانبازا ور دلیررہنما یحییٰ سنوار کی شجاعانہ شہادت نے ہمارے غم والم کو مزید سوزناک بنا دیا.

شہید یحییٰ سنوار عزم وثباتِ قدم کا وہ کوہ گراں اورعسکری قیادت کا ایسا منارہ تھے جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

شہید یحییٰ سنوار نے صرف اپنی زبان سے ہی امیر المومنین امام المجاہدین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو اپنا آئیڈیل نہیں بنایا بلکہ اپنی عملی و مجاہدانہ زندگی میں بھی آپ کی سیرت طیبہ کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے ہوئے تھے۔

یہ وہ عظیم مجاہد تھے جن کے عزم حوصلہ کو ۲۳سالہ قید و بند کے دوران صیہونی ظلم و تشدد اور رہائی کے بعد کے مصائب و آلام شکست نہ دے سکے۔

ہم ناجی بشریت حضرت بقیه الله الاعظم اورآپ کے نائب برحق حضرت آیۃ الله العظمیٰ خامنه ای اور امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خدائے منتقم و جبارکی بارگاہ میں ظالم صیہونیوں کی نابودی اور مظلوموں کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

سید محمد عسکری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .