منگل 22 اکتوبر 2024 - 14:48
حجت الاسلام کریمیان: شہید یحیٰ سنوار نے پوری زندگی عوام کے ساتھ اور جہاد میں گزاری

حوزہ/ اسلامی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن یونین کے سیکریٹری جنرل، حجت الاسلام علی کریمیان نے کہا کہ شہید یحییٰ السنوار نے اپنی پوری زندگی جہاد اور عوام کی حمایت میں گزاری اور فلسطین کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید یحییٰ سنوار کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام علی کریمیان نے کہا کہ شہید سنوار نے عاشورائی زندگی بسر کی، اور ان کی شہادت بھی عاشورائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے پچھلے سال نفسیاتی جنگ کے ذریعے شہید سنوار کو بدنام کرنے کی کوشش کی، مگر یہ پروپیگنڈا ناکام ثابت ہوا اور ان کی آخری سانس تک میدانِ جہاد میں ثابت قدمی ظاہر ہوئی۔

کریمیان نے کہا کہ شہید سنوار کی زندگی عبرتوں سے بھرپور تھی، اور ان کی شہادت نے انہیں ایک عظیم مثالی شخصیت بنا دیا، جس پر نوجوان نسل فخر کرتی ہے اور ان سے رہنمائی حاصل کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha