۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یحیی السنوار

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین پورذہبی نے کہا: شہید یحیی سنوار صیہونیوں کے خلاف امت اسلامی میں مقاومت اور جدوجہد کی علامت تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین عبدالرضا پورذہبی نے بچوں کی قاتل صیہونی ریاست کے ہاتھوں یحیی سنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: جو کچھ ہم نے شہید یحیی سنوار کے بارے میں سنا اور جانا ہے وہ یہ ہے کہ وہ سالوں تک صیہونیوں کی قید میں رہے اور فلسطینی کیمپوں میں ہوئی اپنی پیدائش کے وقت سے ہی صیہونیوں کے خلاف مقاومت کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: شہید یحیی سنوار امت اسلامی میں صیہونیوں کے خلاف مقاومت اور جدوجہد کی علامت تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین پورذہبی نے کہا: شہید سنوار نے کئی سالوں تک زندان میں وقت گزارا اور پھر شہید اسماعیل ہنیہ کے ساتھ مل کر صیہونیوں کے خلاف جدوجہد کی۔

انہوں نے مزید کہا: شہید سنوار نے مقاومت کی راہ میں کبھی آرام یا کسی بھی قسم کی مفاد پرستی کی خواہش نہیں کی حالانکہ وہ صیہونیوں کی قید سے رہائی کے بعد پیچھے بھی ہٹ سکتے تھے لیکن وہ اس راستے اور اپنے ہدف پر گامزن رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .