ہفتہ 19 اکتوبر 2024 - 13:17
شہید سنوار کا پاک خون ہزاروں سنوار کو جنم دے گا: رکن اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

حوزہ/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَیهِ فَمِنهُم مَن قَضیٰ نَحبَهُ وَ مِنهُم مَن یَنتَظِرُ وَ ما بَدَّلوا تَبدیلًا

ایک شجاع اور جاں نثار کمانڈر یحییٰ ابراہیم حسن سنوار کی شہادت انتہائی رنج و غم کا باعث بنی، وہ آخری دم تک فلسطین پر صیہونی قبضہ کے خلاف دلیری کے ساتھ کھڑے رہے اور شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے۔

شہید یحییٰ سنوار، حماس کے نمایاں رہنماؤں اور کمانڈروں میں سے تھے، اور وہ آخری لمحے تک میدان جنگ میں ثابت قدم رہے اور شہید ہو گئے۔

اس مرد شجاع کی شہادت مقاومت کو مزید تقویت دے گی اور فلسطین کی آزادی کا سفر، مقاومت کے دلیر مجاہدوں کے ذریعے جاری رہے گا۔

یہ صیہونی حکومت کی ایک سنگین غلطی ہے کہ وہ سمجھتی ہے کہ اسلامی مقاومت کے رہنماؤں اور کمانڈروں کے قتل سے وہ اپنی مشکلات اور وجودی بحرانوں سے بچ جائے گی، لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ شہید سنوار کا پاک خون ہزاروں سنوار پیدا کرے گا، اور صیہونی ظلم و ستم کے خلاف مقاومت اور جدوجہد کو دوگنا کر دے گا۔

دشمن اور اس کے بین الاقوامی حامی، خاص طور پر امریکہ، کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان مجاہدین اور کمانڈروں کا قتل، مقاومت کی آہنی عزم و حوصلے میں کوئی خلل پیدا نہیں کر سکے گا۔

میں اس مجاہدِ مومن کی شہادت پر دنیا کے حریت پسندوں، مظلوموں اور فلسطینی قوم، اور ان کے ساتھیوں کو مبارک باد اور تعزیت پیش کرتا ہوں اور فلسطین کی شجاع قوم اور غزہ کے مظلوم عوام کے لیے اللہ تعالیٰ سے نصرت، عزت اور فتح کی دعا کرتا ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha