۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
کرمانی

حوزہ/ آیت‌الله محمدعلی موحدی کرمانی نے شہادتِ یحیی سنوار پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس کی جنایت فلسطینی مجاہدین اور مقاومت کو مایوس نہیں کرتی، بلکہ مقاومت کے پُرجوش دھارے میں نئی روح پھونکتی ہے، اور شہیدوں کے خون سے ایک طوفان اٹھے گا جو عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونیزم کو بہا لے جائے گا۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس خبرگان رہبری، آیت‌الله محمدعلی موحدی کرمانی نے شہادتِ یحیی سنوار پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس کی جنایت فلسطینی مجاہدین اور مقاومت کو مایوس نہیں کرتی، بلکہ مقاومت کے پُرجوش دھارے میں نئی روح پھونکتی ہے، اور شہیدوں کے خون سے ایک طوفان اٹھے گا جو عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونیزم کو بہا لے جائے گا۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

برادر مجاہد اور دلیر کمانڈر یحییٰ السنوار بھی قدس کے دیگر شہداء میں شامل ہوگئے اور فلسطین کے مظلوم عوام اور دنیا کے حریت پسندوں کو غمگین کر دیا؛ 22 سال جیلوں میں گزارنے کے باوجود اپنی تمام زندگی صیہونی غاصب حکومت کے خلاف لڑتے رہے اور اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف محاذ پر ہمیشہ ثابت قدم رہے۔ ان کی آخری لمحات کی تصاویر نے شہادت اور ظالموں کے خلاف دائمی جدوجہد کی ایک نئی تعبیر دنیا بھر میں پھیلائی۔ شہادت کا جام شیرین اس بہادر کمانڈر کو مبارک ہو۔

میں اس دلیر فلسطینی مجاہد کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کرتا ہوں کہ صیہونی حکومت کا خاتمہ قریب آ چکا ہے۔ یہ جنایات نہ صرف فلسطینی مجاہدین اور مقاومت کے کمانڈرز کو مایوس نہیں کریں گی، بلکہ مقاومت کی پُرجوش تحریک کو نئی زندگی بخشیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ مردان خدا کی شہادت سے ایک طوفان اٹھے گا جو عالمی استکبار اور صیہونیزم کو بہا لے جائے گا۔ یہ اللہ کا یقینی وعدہ ہے۔

نصر من الله و فتح قریب ان شاءالله

محمدعلی موحدی کرمانی

سربراہ مجلس خبرگان رہبری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .