۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
السيد عمار الحكيم

حوزہ/ عراقی قومی اتحاد کے سربراہ نے کہا: ہم یحییٰ سنوار کی شہادت پر صابر اور مظلوم فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے غم اور سوگ میں شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی قومی اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اپنے ایک بیان میں کہا: ہم فلسطینی عوام اور فلسطینی مقاومتی تحریکوں کے ساتھ ہیں اور حماس کی اسلامی مقاومتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ، شہید یحییٰ سنوار، جو غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے مجرمانہ ہاتھوں سے شہید کیے گئے، کے غم میں شریک ہیں۔

سید عمار حکیم نے کہا: قابض حکومت کے یہ مجرمانہ اور پست اقدامات فلسطینی عوام کی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں ان کی جائز اور عادلانہ جدوجہد کے راستے پر فتح کی طرف بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اللہ شہید سنوار پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے ساتھیوں اور بھائیوں کو اس قربانی کے راستے کو جاری رکھنے اور فلسطین کے عادلانہ مقصد کی حمایت کے سفر میں استقامت عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .