۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت الله سیدمحمد سعیدی

حوزہ/ قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے خطبہ میں صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو حق ہے کہ وہ ان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر صہیونی ریاست کو سبق سکھائے، جو طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے خطبہ میں صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو حق ہے کہ وہ ان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر صہیونی ریاست کو سبق سکھائے، جو طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتی۔

آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے صہیونی ریاست کی ایران کے خلاف حالیہ جارحیت کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر، اور ایرانی سرزمین کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت قم تشریف لائے تاکہ علماء کرام سے رہنمائی حاصل کریں اور عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کی کوشش کریں، ہم ان کے اور ان کی حکومت کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ ایران ہمیشہ عزت، حکمت اور مصلحت کے ساتھ خطے کے چیلنجز کا سیاسی حل ڈھونڈتا ہے، لیکن امریکی اور صہیونی ریاست کے کٹھ پتلی شرپسند سفارتی بات چیت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں صلح اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ایک عالمی اتحاد بنا کر غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام پر مظالم ڈھانے والی صہیونی ریاست کو روکا جائے۔

آیت اللہ سعیدی نے مزید کہا کہ اگر عالمی اتحاد تشکیل نہ پایا یا ناکام رہا، تو مزاحمتی قوتوں کو چاہیئے کہ امریکی مفادات کو پوری دنیا میں نشانہ بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .