حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، خوزستان میں نمایندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے اسٹوڈنٹس ڈے کی مناسبت سے شہید چمران، میڈیکل ریسرچز، آئل اور آزاد اسلامی یونیورسٹیز کے طلبہ کے ساتھ منعقدہ نشست میں کہا: صیہونیست اور امریکہ کی واحد کامیابی بے گناہ عوام کے گھروں کو برباد کرنا تھی۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں اخلاقی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر دنیا کے تمام نیک اعمال ہمارے پاس ہوں لیکن نماز نہ ہو، تو آخرت کے سفر کے لیے ہمارا زادِ راہ خالی ہوگا، بالکل ایسے جیسے کسی مسافر کے پاس بیرونِ ملک سفر کے لیے ویزا نہ ہو۔
حجت الاسلام موسوی فرد نے کہا: رہبر معظم انقلاب کا ائمہ جمعہ سے ایک اہم مطالبہ یہ رہا ہے کہ وہ عوام کے درمیان موجود ہوں، ان کے مسائل سنیں اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کا حل نکالیں۔
انہوں نے شام کے حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ایران اسلامی کی ہمیشہ سے پالیسی مظلومین کی حمایت پر مبنی رہی ہے۔ بشار الاسد کے مدد طلب کرنے پر ایران نے ان کا ساتھ دیا لیکن حالیہ مسائل میں اس نے مقاومت سے دوری اختیار کی اور وہ کچھ ممالک کے فریب میں آ گئے بالآخر ان ممالک نے ان کا ساتھ بھی چھوڑ دیا۔
حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا: صیہونیست اور امریکہ اپنے طے شدہ اہداف میں سے کسی کو بھی حاصل نہیں کر سکے۔ ان کی واحد کامیابی بے گناہ عوام کے گھروں کو تباہ کرنا اور حزب اللہ و حماس کے چند اعلیٰ عہدیداروں کو شہید کرنا تھی، لیکن کیا یہ ان کے اصل اہداف تھے؟۔