جمعرات 29 مئی 2025 - 16:34
مبلغین اربعین کے لیے میڈیا ٹریننگ کا منصوبہ/ حوزہ علمیہ ایران کا میڈیا و ڈیجیٹل اسپیس سینٹر پوری طرح آمادہ

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے میڈیا و ڈیجیٹل اسپیس سینٹر کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے اعلان کیا ہے کہ میڈیا سینٹر، اربعین سے قبل بین الاقوامی سطح پر متعارف کروائے گئے رضاکار مبلغین کو میڈیا سے متعلق خصوصی ٹرینینگ دینے کے لیے مکمل آمادہ ہے، تاکہ اربعین حسینی جیسے عظیم عالمی اجتماع کی موثر اور وسیع تر میڈیا کوریج کو ممکن بنایا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے میڈیا و ڈیجیٹل اسپیس سینٹر کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے اعلان کیا ہے کہ میڈیا سینٹر، اربعین سے قبل بین الاقوامی سطح پر متعارف کروائے گئے رضاکار مبلغین کو میڈیا سے متعلق خصوصی ٹرینینگ دینے کے لیے مکمل آمادہ ہے، تاکہ اربعین حسینی جیسے عظیم عالمی اجتماع کی موثر اور وسیع تر میڈیا کوریج کو ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے مرکز مدیریت حوزه‌های علمیہ کے آیت‌اللہ حائری(رح) ہال میں منعقدہ نشست "اربعین میں بین الاقوامی تبلیغ کے تقاضے" سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

حجت‌الاسلام رستمی نے اس بات پر زور دیا کہ اربعین کے ایام میں تبلیغی اور دینی سرگرمیوں کی مناسب اور منظم میڈیا کوریج کے لیے منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔ ان کے بقول، چونکہ عراق میں مبلغین کی موجودگی منتشر اور مختلف مقامات پر ہوتی ہے اور سب کی تفصیلی میڈیا کوریج ممکن نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اربعین سے پہلے ہی منتخب افراد کو میڈیا سے متعلق بنیادی تربیت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم نہ صرف ٹریننگ دینے کے لیے تیار ہیں بلکہ ان افراد کو میڈیا سے متعلق ضروری آلات بھی فراہم کر سکتے ہیں، تاکہ محض چند محدود صحافیوں اور مستندسازوں پر انحصار کے بجائے، ایک بڑی تعداد میں تربیت یافتہ مبلغین اس کام کو انجام دے سکیں۔"

حجت‌الاسلام رستمی نے واضح کیا کہ یہ مبلغین مختصر مدت کی ابتدائی تربیت کے بعد خبروں کی رپورٹنگ اور مواد کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور میڈیا کو بروقت اور مؤثر مواد مہیا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس کی کامیاب تجربے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ: "گزشتہ سال پہلی بار مرکزِ رسانه اور معاونت بین‌الملل کے درمیان موثر اشتراک عمل ہوا، جس کے نتیجے میں اربعین کے ایام میں مبلغین کی خدمات کی دستاویزی صورت میں کوریج کی گئی۔ الحمدللہ دو مستند فلمیں تیار ہوئیں، اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ یہ تعداد مزید بڑھے گی۔"

یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حوزہ علمیہ بین الاقوامی سطح پر دینی پیغام کے مؤثر ابلاغ کے لیے میڈیا کو ایک مضبوط ذریعہ سمجھتا ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • اظہر علی زاہدی IR 10:49 - 2025/05/31
    خوب ہیے