حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی کے عقیدتی تفہیم کے ذمہ دار حجت الاسلام سید عمار الموسوی نے قم میں منعقدہ اربعین حسینی 202ء کے بین الاقوامی مبلغین کی تکریمی تقریب سے خطاب میں عالم اسلام میں اربعین کی زیارت کے اسٹریٹجیک مقام پر زور دیتے ہوئے اس عظیم الشان اجتماع کو محض عبادت سے بڑھ کر ایک عالمی مکتب، تربیتی اور تہذیب ساز منصوبہ قرار دیا۔
انہوں نے دینی تبلیغ کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال قرآن کریم میں فرماتا ہے: جو لوگ اللہ کے پیغامات کو پہنچاتے ہیں، اس سے ڈرتے ہیں اور اس کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور حساب لینے کے لیے اللہ کافی ہے۔
حشد الشعبی کے عقیدتی تفہیم کے ذمہ دار نے کہا: آج تاریخ کا سب سے بڑا منظر اربعین کی زیارت کی شکل میں دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج ہم تاریخ کے سب سے بڑے میدان میں جمع ہوئے ہیں اور وہ میدان اربعین کی زیارت کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ زیارت محض عبادت سے بالاتر ہو کر ایک عالمی مکتب، تربیتی منصوبہ اور ایک ایسا عالمی چشمہ بن چکی ہے جو امت کو نئے سرے سے تشکیل دیتی ہے، انسان کو سنوارتی ہے اور اس کی اسلامی و جہادی شناخت کی حفاظت کرتی ہے۔









آپ کا تبصرہ