حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے حوزہ نیوز میں ’’به وقت اربعین‘‘ نامی تحریک کے منتخب افراد کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربعین ایک بے نظیر دینی و انسانی مظہر ہے جس میں لاکھوں زائرین مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم، عالمی سطح پر اس عظیم اجتماع کی اصل تصویر پیش نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چہ مختلف میڈیا پروگراموں، بین الاقوامی صحافیوں اور نیوز نیٹ ورکس کو اربعین کی کوریج کے لیے مدعو کیا گیا، مگر مجموعی طور پر وہ عالمی اثر ابھی پیدا نہیں ہوا جو اس واقعہ کے شایانِ شان تھا۔ ان کے مطابق ایک منظم اور ذہنی طور پر تیار کردہ میڈیا بائیکاٹ اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، کیونکہ عالمی سطح کے کئی میڈیا ادارے دانستہ طور پر اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حجت الاسلام کوہساری نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ماڈلز اپنی تاثیر کھو چکے ہیں، اس لیے اربعین کو متعارف کرانے کے لیے ایک نیا عالمی منصوبہ بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے غزہ کے مسئلے کو ایک کامیاب بین الاقوامی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح غزہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے میں کامیاب ہوا، اسی طرح اربعین کو بھی انسانیت، معنویت اور عدل کے مطہر کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر تحریک ’’به وقت اربعین‘‘ کے منتخب افراد سلمان میرزائی، ابوطالب کوثری دانا، محمدرضا بہمنی اور سجاد تنہا کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا، جبکہ اربعین کی ۲۴ گھنٹے براہِ راست نشریات میں حصہ لینے والی حوزہ نیوز کی ٹیم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ