حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مرکز ارتباطات و بینالملل کے شعبہ بینالاقوامی تبلیغ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر موسوی زاده نے ۱۴۰۳ شمسی بمطابق 2024ء میں اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کے اجلاس میں شریک میڈیا کارکنوں کی قدردانی کے سلسلہ میں مرکز مدیریت حوزات علمیہ کے آیت الله حائری (رح) ہال میں منعقدہ ایک نشست میں اپنے خطاب کے دوران اربعین کے تبلیغی پروگرامز کو تفصیل سے پیش کیا۔

انہوں نے کہا: اربعین سے تقریباً چھ ماہ قبل وسیع پیمانے پر اربعین واک اور وہاں دینی و تبلیغی امور کے سلسلہ میں پلاننگز کی گئیں۔ جس میں آپس میں باقاعدہ ہم آہنگی اور عراق کے متعدد دوروں کے دوران مختلف حلقوں کے ساتھ متعدد نشستیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک معاہدہ طے پایا جو آیتالله اعرافی اور فالح الفیاض کے درمیان مفاہمت نامے کے تحت دستخط ہوئے اور طے پایا کہ ہمارے مبلغین عراق کے ۱۱ صوبوں میں اربعین مارچ کے راستوں میں فعال طور پر موجود ہوں گے۔
انہوں نے اربعین حسینی کی تقریب کی کوریج میں میڈیا کے کردار اور حوزات علمیہ کے مرکز برائے میڈیا و سوشل میڈیا سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: اگر میڈیا اس تقریب میں مکمل طور پر موجود رہے تو ناقابل فراموش اور اثرگذار مناظر ثبت ہوں گے اور انہیں درست انداز سے دنیا تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔









آپ کا تبصرہ