پیر 5 مئی 2025 - 21:40
حوزہ علمیہ قم نے دلوں اور انسانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا

حوزہ/ سہیل اسعد نے کہا: حوزات علمیہ خصوصاً حوزہ علمیہ قم، دنیا کا واحد علمی و دینی ادارہ ہے جو جدید اسلامی تمدن کی تشکیل اور مقاومت، سیاست اور ثقافت کے میدانوں میں اثرگذار افراد کی تربیت کے راستے میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اسلامی کے حوزات علمیہ طویل عرصے سے اسلامی معاشرے کی دینی، ثقافتی اور سیاسی شناخت کی تشکیل میں کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ان علمی و دینی اداروں نے نہ صرف ملکی سطح پر ربانی علما اور اثرگذار مفکرین کی تربیت کی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں اور اسٹریٹجک موجودگی دکھائی ہے۔

اسی سلسلے میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مشہد کے نمائندہ نے حوزات علمیہ کی تاریخی پشتوانہ اور تمدنی استعداد کے تناظر میں، حوزہ علمیہ قم کے فارغ التحصیل اور ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی مبلغ سہیل اسعد سے ایک خصوصی گفتگو کی، جس میں انہوں نے اسلامی جدید تمدن سازی، شیعہ معاشروں کی سیاسی رہنمائی اور بین الاقوامی سطح پر اثرگذاری میں اس ادارے کے کردار کا جائزہ لیا۔

سہیل اسعد نے حوزہ علمیہ قم کو ایک شیعہ علمی مرکز اور فکری و روحانی رہنماؤں کی تربیت کا ایک اہم منبع قرار دیا اور کہا: حوزہ علمیہ قم نے انسانی نفوس و قلوب کی تعمیر و ہدایت بالخصوص مقاومتی راستے میں گہرا اثر چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا: سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین جیسی شخصیات حوزہ علمیہ کے فکری ماحول کی تربیت یافتہ ہیں۔ حوزہ دیگر تعلیمی مراکز کی مانند، انسانی شخصیت کے ایک حصے کو تشکیل دیتا ہے لیکن ایسی عظیم ہستیوں کی تشکیل میں اصل کردار اس حوزے سے صحیح استفادہ، معارف دینی کی عمیق فہم اور ان تعلیمات پر عملی زندگی میں عمل پیرا ہونے سے ممکن ہوتا ہے۔

سہیل اسعد نے مزید کہا: حوزہ علمیہ، علت ناقصہ ہے اور اس سبب کو کمال تک پہنچانے والا انسان کا ذاتی عمل، سوچ، مطالعہ اور جدوجہد ہے۔

انہوں نے کہا: حوزہ تنہا کسی فرد کی فکری و روحانی کامیابی کی ضمانت نہیں دے سکتا، جب تک استفادہ کرنے والا شخص شعور، عمل اور اخلاص کے ساتھ اپنے راستے کو طے نہ کرے۔

اس بین الاقوامی مبلغ نے قم میں اپنی دینی تعلیم کے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: میں جو کچھ بھی ایک طالب علم، مبلغ، روحانی اور ثقافتی سرگرم کارکن کے طور پر رکھتا ہوں، اس کی بنیاد حوزہ علمیہ قم میں رکھی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha