جمعہ 10 جنوری 2025 - 06:30
اربعین؛ دینی تبلیغ کی بہترین فرصت

حوزہ/ حجت الاسلام سید جعفر موسوی زادہ نے اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ اربعین، تمدن ساز ہے اور اس کے دوران، تبلیغ کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تبلیغی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر موسوی زادہ نے قم المقدسہ میں، اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ اربعین، تمدن ساز ہے اور اس کے دوران، تبلیغ کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے اربعین کے موقع پر، ہم نے ملک بھر کے حوزہ ہائے علمیہ کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ اربعین حسینی کے نفاذ کا مشاہدہ کیا، ملک بھر سے بین الاقوامی زبان پر عبور رکھنے والے مبلغین نے آمادگی کا اظہار کیا اور عراق کے 11 صوبوں میں مبلغین نے تبلیغی فرائض انجام دئیے۔

حجت الاسلام والمسلمین موسوی زادہ نے تحریکِ اربعین حسینی میں ایران اور عراق کے مختلف شعبوں کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اربعین کے موقع پر، ہم نے ایرانی اور عراقی حکام کے تعاون اور حمایت کا مشاہدہ کیا۔ اربعین کے موقع پر 500 بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ مبلغین، جن کو عربی زبان پر عبور حاصل تھا، عراق کے 11 صوبوں میں تعینات تھے اور ہر مبلغ ایک ہفتہ تک اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السّلام کی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج میں مصروف تھا۔

حوزہ ہائے علمیہ کے بین الاقوامی تبلیغی مرکز کے سربراہ نے آئندہ اربعین کے منصوبوں کے بارے میں کہا کہ آئندہ اربعین حسینی کے موقع پر، ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، تاکہ اربعین حسینی کی عظیم الشان پیادہ روی کو زیادہ شاندار طریقے سے منعقد کیا جا سکے اور حوزہ علمیہ اپنی تبلیغی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha