حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہائش گاہ پر المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران کے استاد علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب نے علامہ ڈاکٹر اعجاز نگری کے ہمراہ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی علمی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان میں مستقل طور پر ان کے کاموں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک بڑا مستقل ادارہ کھولنے کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستانی قوم آپ سے صحیح معنوں میں مستفید ہو۔
آپ کا تبصرہ