ہفتہ 4 جنوری 2025 - 22:06
ضلع کرم؛ امن معاہدے کی خلاف ورزی/ ایم ڈبلیو ایم کا مذمتی بیان

حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امن جرگے کی کامیابی اور دستخط کے باوجود ضلع کرم میں سرکاری افسران پر دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امن جرگے کی کامیابی اور دستخط کے باوجود ضلع کرم میں سرکاری افسران پر دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردوں نے درحقیقت امن معاہدے پر حملہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آج ضلع کرم میں بگن کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ مسعود اور سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں۔
انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ان فتنہ انگیز عناصر کو بے نقاب کریں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

واضح رہے امن جرگہ کامیاب ہونے کے بعد آج حکومتی افسران بگن نامی اہل سنت علاقے میں گئے تھے، تاہم وہاں کے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے بگن وہ مقام ہے جہاں پارا چنار سے جانے والے قافلوں پر حملہ کر کے درجنوں مرد، خواتین اور بچوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha