منگل 31 دسمبر 2024 - 23:11
کراچی میں پرامن احتجاج پر شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مذمت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلوم پاراچنار کے حق میں پورا پاکستان دھرنے دے کر بیٹھا ہوا ہے۔ کراچی میں پرامن احتجاج پر شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کت مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں دھرنا مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی طرح پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھی پاراچنار کے مظالم میں شریک ہیں۔ وفاق بھی پاراچنار کے معاملے میں خاموش ہے۔یہ بات انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کی جانب سے پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈی سی چوک پر جاری دھرنے کے چھٹے دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

میڈیا سے گفتگو اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مظلوم پاراچنار کے حق میں پورا پاکستان دھرنے دے کر بیٹھا ہوا ہے۔ یہ دھرنا صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں بشمول پشاور اور پاراچنار میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں پرامن احتجاج پر شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی طرح پیپلز پارٹی اور نون لیگ سانحہ پاراچنار کی بنیادی ذمہ دار ہیں۔ کیونکہ وفاقی حکومت کے وسیع تر اختیارات میں نون لیگ کا وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کا صدر مملکت بیٹھا ہوا ہے۔ مگر اس کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت سانحہ پاراچنار کے مظلومین کے قتل عام کو روکنے اور ضلع کرم کے سات لاکھ لوگوں کا محاصرہ ختم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha