حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پارا چنار کے مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لاہور پریس کلب کے باہر ڈیوس روڈ پر جاری دھرنے کا آج چھٹا دن ہے۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی قیادت میں دھرنا جاری ہے۔
اس موقع پر علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ موسوی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین ملت بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ان دھرنوں میں اہل سنت کے اکابرین بھی وقتاً فوقتاً شریک ہو رہے ہیں اور اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔
واضح رہے پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پارا چنار گزشتہ دو مہینوں سے محاصرے میں ہے، تاہم وہاں کے راستوں کی بندش کے خلاف تقریباً پورے پاکستان میں احتجاجی دھرنے جاری ہے۔
یاد رہے اب تک گرینڈ جرگہ کی کامیابی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستانی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ