ہفتہ 28 دسمبر 2024 - 14:46
ہمارے احتجاجی مظاہرے، نااہل حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف اور پارا چنار کے مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/خطیبِ مسجد نبوی نارتھ ناظم آباد کراچی حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے پاکستان بھر میں جاری احتجاجی دھرنوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے احتجاجی مظاہرے، نااہل حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف اور پارا چنار کے مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیبِ مسجد نبوی نارتھ ناظم آباد کراچی حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے پاکستان بھر میں جاری احتجاجی دھرنوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے احتجاجی مظاہرے، نااہل حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف اور پارا چنار کے مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہیں۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے سابق صدر نے مزید کہا کہ تاریخ جمہوریت میں جتنی بے حس جمہوریت آجکل وطن عزیز پاکستان میں پائی جاتی ہے اتنی منحوس جمہوریت دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں گزری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس سلسلے میں گزارش اتنی ہے کہ دھرنا تو شروع ہوگیا اور یہ دھرنا جاری رہےگا ان شاءاللہ؛ ہم ان بے حس حکمرانوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ حق مانگنا جرم نہیں ہے، حق مانگنا دہشت گردی نہیں ہے، بلکہ حق کا نہ دینا جرم ہے، حق کا نہ دینا دہشت گردی ہے، اگر فی الفور پارا چنار کے غیور اور مظلوم مؤمنین پر وقت کی یزیدی حکومت کی طرف سے ڈھائے جانے والے ظلم وبربریت ختم کرکے پارا چنار کی طرف جانے والی تمام شاہراہوں کو نہ کھولا گیا تو یاد رکھنا ہم اپنے مرکزی قائدین کے حکم کے منتظر ہیں، ہم اپنے قائدین کے حکم پر نہ صرف کراچی کو جام کردیں گے بلکہ گلگت بلتستان سے لیکر بلوچستان کے آخری حصے تک پورا پاکستان کو جام کردیں گے۔

حجت الاسلام حسین حیدری نے مزید کہا کہ یہ احتجاجی دھرنے وطن عزیز کے نااہل حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف اور پارا چنار کے مظلوم اور باغیرت عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، یہ احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha