حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے پاراچنار کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے لئے دیے گئے دھرنوں کے حوالے سے کہا کہ کوشش ہے کہ آج رات تک دھرنے ختم کرادیے جائیں، جو سڑکوں سے نہیں ہٹے گا تو پھر قانون کے مطابق اسے ہٹائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید نے کہا کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب بات نہیں، کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسران کو ہدایات دے دی ہیں، مغرب سے پہلے سڑکوں کو کلیئر کردیں گے۔
آپ کا تبصرہ