جمعہ 10 جنوری 2025 - 06:00
اربعین کا پیغام؛ عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کا پیغام ہے، آیت اللہ حسینی

عراق میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ آج اربعین حسینی کا پیغام، تمام مسلمانوں، بلکہ دیگر مذاہب میں بھی پھیل چکا ہے۔ اربعین کا پیغام، عالمی استکبار اور عالم کفر کے خلاف مزاحمت کا پیغام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی نے اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کی عظیم اور تمدن ساز تحریک میں امت اسلامیہ کے لیے بہت سی برکات ہیں اور ان نعمتوں سے دنیائے اسلام کی مضبوطی کے لیے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی استکبار کی رکاوٹوں کے باوجود، اربعین حسینی کا عظیم پیغام پوری دنیا میں پھیل گیا ہے، یہ پیغام، استکبار کے خلاف جدوجہد اور دشمنوں کے خلاف مزاحمت کا پیغام ہے۔

مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ آج اربعین حسینی کا پیغام، تمام مسلمانوں، بلکہ دیگر مذاہب میں بھی پھیل چکا ہے۔ اربعین کا پیغام، عالمی استکبار اور عالم کفر کے خلاف مزاحمت کا پیغام ہے۔

آیت اللہ حسینی نے تحریکِ اربعین حسینی کے پیغام کو متعارف کروانے اور پہنچانے میں علماء اور حوزہ ہائے علمیہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج شیعہ علماء اربعین کے پیغام کو عام کرنے میں تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں۔

عراق میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ اربعین کی اس عظیم پیادہ روی میں ہم مختلف ممالک سے اور یہاں تک کہ دوسرے مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں کی موجودگی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور یہ دنیا والوں میں اہل بیت علیہم السّلام اور امام حسین علیہ السّلام سے بڑھتی ہوئی محبت کی علامت ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی کے پیغام کو شائع کرنے والے حوزہ ہائے علمیہ کے ان طلباء اور قابلِ احترام بین الاقوامی مبلغین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس عظیم روحانی تحریک میں دین کی تبلیغ اور زائرین کی رہنمائی کی ذمہ داری کو محسوس کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha