ہفتہ 11 اکتوبر 2025 - 14:53
حوزه نیوز ایجنسی کا 32ویں قومی نماز سمٹ میں "بہترین میڈیا" کے طور پر انتخاب

حوزہ/ 32ویں قومی نماز سمٹ میں حوزه نیوز ایجنسی کو "بہترین میڈیا" کے طور پر منتخب کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ گیلان میں منعقدہ 32ویں قومی نماز سمٹ جس میں رہبر معظم انقلاب کا پیغام بھی قرائت کیا گیا اور اس میں پورے ایران سے علماء کرام، برجستہ شخصیات اور ملکی و عسکری ذمہ داروں نے شرکت کی، حوزه نیوز ایجنسی کو نماز کی تخلیقی اور مؤثر خبروں اور معارفِ نماز کی عکاسی اور معاشرے میں نماز کی نورانی ثقافت کی ترویج میں بہترین کردار ادا کرنے کے باعث "بہترین میڈیا" کے عنوان سے منتخب کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مدیر کے نام جاری اعزازی شیلڈ جس پر ملکی اقامہ نماز کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسن قرائتی اور صدر جمہوریہ اسلامی ایران کے اقامہ نماز کے امور میں نمائندہ محمد حسین رضائی کے دستخط موجود ہیں، آیا ہے:

سلام علیکم

نماز جیسی نعمتِ عظمیٰ کی خدمت کرنا، جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، عظیم الہی تحفہ ہے۔

نماز کی حمایت اور پشت پناہی کر کے جو ثواب آپ ذخیرہ کررہے ہیں، وہ سب سے بڑی جمع پونجی ہے اور نماز کے سایہ میں جو حمایت اور فضل و کرم آپ کے شامل حال ہوتا ہے، وہ درحقیقت بہترین انشورنس ہے۔

اس بناء پر نماز کی خبروں اور معارف کی تخلیقی اور مؤثر عکاسی اور معاشرے میں نماز کی نورانی ثقافت کی ترویج میں کردار ادا کرنے کے قابل قدر کاوش کے باعث، (من لم یشکر المخلوق لم یشکر الخالق) کے تحت، ہم آپ کا دلی شکریہ اور آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ کی خالصانہ کوششیں آپ کی سلامتی اور سعادت کے ساتھ خداوند متعال کی بارگاہ میں مقبول ہوں گی۔

محسن قرائتی، سربراہ، اقامہ نماز کمیٹی ایران

محمد حسین رضائی، صدر جمہوریہ ایران کے اقامہ نماز کے امور میں نمائندہ

حوزه نیوز ایجنسی کا 32ویں قومی نماز سمٹ میں "بہترین میڈیا" کے طور پر انتخاب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha