۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید علیرضا عبادی

حوزہ / ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دشمن کی میڈیا وار کو مدنظر رکھتے ہوئے آج میڈیا میں کام کرنا جہاد ہے چونکہ دشمن میڈیا کی جنگ میں تمام ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے آپ کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے صحافیوں کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں میڈیا کے شہداء اور ان کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ہر ایک کو اپنی ذمہ داری اور اعمال کے سلسلہ میں خداوند متعال کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں اس طرح سے کام نہیں کرنا چاہیے کہ ایک طرف تو ہم بہت زیادہ زحمات انجام دے رہے ہوں لیکن دوسری طرف خدانخواستہ کسی کے حقوق ضائع ہونے کا سبب بن رہے ہوں۔

حجت الاسلام عبادی نے کہا: ایک صحافی کا کام معاشرے کے مختلف لوگوں کو آگاہی دینا اور انہیں مختلف امور میں فیصلے کرنے کے قابل بنانا ہے۔

جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: آگاہی ایک عظیم امانت ہے اور دوسری طرف ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ دنیا میں حق و باطل اور خیر و شر بھی موجود ہے اور مختلف محاذوں پر باطل کی حمایت کے لیے دشمنوں کی پوزیشن بھی واضح ہے۔

انہوں نے کہا: طولِ تاریخ میں اور اسی طرح آج بھی مختلف مقاصد کے ساتھ حقائق کو مسخ کرکے حق کو باطل اور باطل کو حق کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دشمن کی میڈیا وار کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ دور میں میڈیا پر کام کرنا جہاد سے کم نہیں ہے چونکہ دشمن میڈیا کی جنگ میں تمام ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے آپ کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .