حوزہ نیوز ایجنسی اراک سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجفآبادی نے صوبہ مرکزی میں مسلح افواج کے عدالتی ادارے کے سربراہ کی تقرری کی تقریب میں خطاب کے دوران کہا: عدلیہ اور دیگر ذمہ دار اداروں کا فرض ہے کہ معاشرے کی مختلف سطحوں پر فساد کے سبب افراد کی شناخت کریں اور ان کے خلاف بغیر کسی لچک کے ایکشن لیں۔
انہوں نے کہا: عدلیہ کو مختلف اجناس، اسلحہ اور شراب کی اسمگلنگ جیسے جرائم میں سختی سے کارروائی کرنی چاہیے۔ جتنی مضبوطی عدلیہ دکھائے گی، حکومتی نظام بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکے گا۔
اراک شہر کے امام جمعہ نے کہا: ہر معاشرے میں ترقی کے ایک اہم معیار کے طور پر نظامِ انتظامی کی شفافیت ہے اور اسلامی جمہوریہ میں عدلیہ کا پورا زور اس مقصد کے حصول پر ہونا چاہیے اور اس کے لیے ہر ممکن وسیلہ استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: عدلیہ میں فساد کے سرغنوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا، سود کی جڑوں کو کاٹنا اور قرآن و اہل بیت (ع) کی تعلیمات کے ساتھ مجرموں کی اصلاح کو زیادہ تیز کرنا چاہیے۔