۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
آیت الله محسن اراکی

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کی طرح ہر زمانے سے متعلق ہے۔ ولایت کا معنی سماجی و معاشرتی نظام کا قیام ہے، اس لیے حوزہ علمیہ میں اس موضوع کو باقاعدہ طور پر پڑھایا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے شہر مشہد میں خطباء و مبلغین کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران عیدِغدیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دینی متون سے معلوم ہوتا ہے کہ ولایت کی نعمت کا مطلب لوگوں کے درمیان ایک باہمی روح کی ایجاد اور ان کے ایک ہونے کو مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رسالت، امامت اور ولایت کا مطلب ہے کہ امت اسلامیہ میں عادلانہ نظام کے قیام کے لئے ایک مرکزی حکم کو قبول کر لیا جائے اور اس مرکزیت کا اجتماعی جسم کے ساتھ تعلق اطاعت اور اس کی حمایت کا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اولی الامر کو "حق الامر" کے اختیارات سونپنا آیۂ کریمہ «اطیعوا الله و اطیعوا الرسول و اولی الامر منکم» کی بنیاد پر اسلام کے بنیادی اصول میں سے شمار ہوتا ہے۔

حوزہ علمیہ میں "ولایت شناسی" کے موضوع کو باقاعدہ تدریس کی ضرورت ہے، آیت اللہ اراکی

انہوں نے کہا: امیرالمومنین حضرت امام علی علیہ السلام کے فضائل میں سے ایک فضیلت ان کے تمام ائمہ اور تمام انبیاء علیہم السلام کا "امیر" ہونا ہے کیونکہ ان کے لیے "امیر المومنین" کا منفرد کا لقب بغیر کسی استثناء کے تمام مومنین اور حتی انبیاء سب کے لئے ہے۔

انہوں نے عیدِ غدیر اور عیدِ ولایتِ امیر المومنین علیہ السلام کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا: ان اعیاد کا تعلق صرف آخر الزمان سے نہیں ہے بلکہ یہ عیدیں ہر زمانے کے ساتھ مربوط ہیں۔

حوزہ علمیہ میں "ولایت شناسی" کے موضوع کو باقاعدہ تدریس کی ضرورت ہے، آیت اللہ اراکی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .