۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله محمدرضا ناصری

حوزہ / ایران کے صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ہماری زندگی میں بہت سے مسائل اور مشکلات آتی ہیں لیکن ہر حال میں خدا پر توکل اور اس سے اپنا رستہ ہموار کرنے کی دعا کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک خدا کی مدد نہ ہوگی ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی یزد سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محمد رضا ناصری نے یزد میں مدرسہ علمیہ خواہران کے نئے تعلیمی سال کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہر حال میں خدا پر توکل اور اس سے اپنا رستہ ہموار کرنے کی دعا کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرماتا ہے کہ میں نے تمہیں پیغمبری کے لئے منتخب کیا ہے، میں تم سے جو کچھ کہتا ہوں اسے غور سے سنو۔ یہاں خداوند متعال درحقیقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کو خداشناسی کی تعلیم دے رہا ہے کہ آپ کا پہلا اقدام میری معرفت کا حصول ہے۔ جام لو کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں، میرے بندے بنو اور میری عبادت کرو۔

آیت اللہ ناصری نے کہا: اگر انسان کے وجود میں خدا حاکم نہ ہو تو اس کی روح پر شیطان اور انا حکومت کرے گی لہذا ہمیں ہمیشہ اور ہر حال میں خدا کو یاد رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے قیامت کی گھڑی اور وقت کو پوشیدہ رکھا تاکہ ہر نفس اپنی کوشش کرے اور پھر اس کے نتیجہ کو مشاہدہ کر سکے۔

انسان کے وجود میں اگر خدا حاکم نہ ہو تو اس کی روح پر شیطان اور انا مسلط ہو جاتی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .