۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آية الله الأعرافي: نثمن ونقدر موقف مفتي باكستان المشرف والشجاع

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جامعہ مدرسین قم کے ممبر آیت اللہ ممدوحی کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جامعہ مدرسین قم  کے ممبر آیت اللہ ممدوحی کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے ۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

آیت اللہ الحاج شیخ حسن ممدوحی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پُر ملال کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام دامت برکاتھم ، حوزہ علمیہ ایران ،علمائے قم و کرمانشاہ ، کرمانشاہ کے عوام اور مرحوم کے شاگردوں خاص طور پر ان کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے  صبر جمیل اور اجر عظیم کی بارگاہ الٰہی میں تمنا کرتے ہیں۔

مرحوم دانشمند اور انقلاب اسلامی کے عظیم علمبرداروں میں سے ایک تھے اور علم و کمال اور معرفت کے اعلی مراتب پر فائز تھے، آپ نے یادگار کے طور پر بہت زیادہ علمی آثار کو چھوڑا ہے، جامعہ مدرسین اور مجلس خبرگان رہبری سمیت دیگر مختلف اداروں میں آپ کی کاوشوں کو نیکی کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

عاش سعیدا و مات سعیدا.

علی رضا اعرافی

سرابرہ حوزه علمیه

23ستمبر 2020

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .