حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے متوفی رکن آیت اللہ ممدوحی کی نماز جنازہ، تکفین اور تدفین کی آخری رسومات میں مراجع تقلید عظام ، حوزہ علمیہ کے اساتذہ ،طلباء ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ اور مجلس خبرگان رہبری کے ممبران ،قم میں مقام معظم رہبری کے نمائندے سمیت عوام اور حکومتی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔
اس رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین مرحوم آیت اللہ شیخ حسن ممدوحی کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی قیادت میں ادا کردی گئی بعد ازاں آہ و بکا اور سسکیوں کے ساتھ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اللھم اغفرہ وارحمہ واحشرہ مع محمد وال محمد