۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ /حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے جامعہ مدرسین قم کے رکن، آیت اللہ ممدوحی کی وفات پر تعزیت کا پیغام ارسال کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے جامعہ مدرسین قم کے رکن ، آیت اللہ ممدوحی کی وفات پر تعزیت کا پیغام ارسال کرتے ہوئے مرحوم کو تقویٰ ، اخلاق اور سادگی میں بے نظیر شخصیت قرار دیا ہے ۔

پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

اہل بیت علیہم السلام کے ایام اسیری اور غم میں ، عالم ربانی،محقق عالم آیت اللہ الحاج شیخ حسن ممدوحی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پُر ملال کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا ۔


ان کی شخصیت تقویٰ ، اخلاق اور سادگی میں بے نظیر تھی۔مختلف جہتوں میں ان کے قلمی آثار ، خاص طور پر نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کے ساتھ عقیدت ، بہت سارے طلباء کی تربیت ،انقلابی جذبہ اور مرحوم امام راحل (رح) اور مقام معظم رہبری کے اہداف و مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا مرحوم کی زندگی کا مقصد تھا۔


میں آیت اللہ ممدوحی کے انتقال پُر ملال پر حضرت بقیت اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، حوزہ علمیہ اور لواحقین سمیت شاگردوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اولیاء اللہ کے ساتھ محشور ہونے کی بارگاہ الٰہی میں دعا کرتا ہوں۔

حسین نوری همدانی
حوزہ علمیہ قم 
5 صفرالمظفر 1442

تبصرہ ارسال

You are replying to: .