۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن ممدوحی کے انتقال پُر ملال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای دامت برکاتہ نے ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن ممدوحی کے انتقال پُر ملال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

آپکے پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

ممتاز عالم دین جناب حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ حسن ممدوحی رضوان اللہ علیہ کی وفات پر مرحوم کے اہل خانہ  سمیت تمام عقیدت مندوں اور شاگردوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ مرحوم ایک انقلابی اور متقی عالم تھے جنہوں نے اسلامی علوم کی تشریح و تشہیر میں کئی سال خدمات انجام دیں ہیں۔ امید ہے کہ ان اعمال اور نیکیوں کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا اور مرحوم کی بلندی درجات کا باعث بنیں گے۔مرحوم پر خدا کی رحمت واسعہ کا نزول ہو۔

سید علی خامنه ای

24ستمبر 2020

تبصرہ ارسال

You are replying to: .