۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
 پیام حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی (مدظله العالی)

حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے آیت اللہ ممدوحی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم(اساتذہ کی انجمن) کے رکن آیت اللہ ممدوحی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ حسن ممدوحی کی رحلت کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ اس جید عالم دین نے سالہا سال اپنے شاگردوں کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام و مکتب اہل بیت علیہم السلام کے لئے قابل قدر خدمات انجام دیں۔

میں اس عالم ربانی کی وفات حسرت آیات پر حوزہ علمیہ، ان کے تمام عقیدت مندوں اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

خداوند عالم مرحوم کے روح کو محمد و آل محمد(علیہم السلام) کی ارواح کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل و اجرجزیل عنایت فرمائے۔

قم۔ ناصر مکارم شیرازی

۷صفر المظفر ۱۴۴۲ھ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .