۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت الله محمد حسین حکیم

حوزہ/ نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کی اقتداء میں، حکیم خاندان کے ایک بزرگ عالم دین اور مسجد سہلہ کے خطیب و امام جماعت آیت اللہ سید محمد حسین حکیم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کی اقتداء میں، حکیم خاندان کے ایک بزرگ عالم دین اور مسجد سہلہ کے خطیب و امام جماعت آیت اللہ سید محمد حسین حکیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آیت اللہ سید محمد حسین حکیم نے آج بروز ہفتہ ، دین و ملت کی زندگی بھر خدمات سر انجام دینے کے بعد دار فانی کو  الوداع کہا۔
مرحوم حکیم خاندان کے ان بزرگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے صدام کی بعثت حکومت کی جیلوں میں کئی سال گزارے اور مسجد سہلہ کوفہ کے خطیب و امام جماعت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
مرحوم آیت اللہ سید محمد حسین حکیم، آیت اللہ سید محمد صادق حکیم کے بیٹے ہیں ۔ درس خارج تک کے علوم کو مرحوم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف سے حاصل کیے اور اسی دوران فیکلٹی آف فقہ سے گریجویشن کیا۔

درس خارج کے علوم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مرحوم نے  تدریس ، کتابیں لکھنے ، اور مذہبی اور معاشرتی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور عراقی شہر کوت میں آیت اللہ العظمی سید ابو القاسم خوئی کے نمائندے کے طور پر منتخب ہوئے ۔

یاد رہے کہ صدام کی جابر حکومت نے مرحوم آیت اللہ سید محمد حسین حکیم پر دباؤ ڈالا اور ان کو اپنے بیٹوں اور بھائیوں سمیت کے کئی سال قید و بند میں رکھا ، جیل سے رہائی کے بعد اپنی علمی و تبلیغی سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع میں کامیاب ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .