۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
فاطمه یوسفی

حوزہ/ ایران صوبہ یزد میں حوزہ علمیہ خواہران کی معلمہ نے ہفتہ دفاع مقدس کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آٹھ سالہ عراق اور ایران کی جنگ میں مجاہدین کی فتح کو خواہشات نفس کے خلاف جدوجہد قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یزد ایران سے، مدرسہ علمیہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی معلمہ اور مشاور خانم فاطمہ یوسفی نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے آنلائن ویڈیو خطاب کرتے ہوئے خواہشات نفس کے خلاف جدوجہد کو مجاہدین  اور شہداء کی فتح کا سبب قرار دیا اور اسلام کے اصولوں کو عقائد ، فروع (احکامات ) اور اخلاقیات میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ عقائد میں پائی جانے والی بہت سی رکاوٹوں کا جائزہ اور حل اخلاقیات سے نکالا جاسکتا ہے۔

ثقافتی ماہر نے، دفاع مقدس کے سنہری دور میں شہداء جنگجوؤں کی قربانی ، تزکیہ نفس ، دنیا سے بے رغبتی وغیرہ کو مجاہدین  اور شہداء کی انسانی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو پہچاننے، جاننے اور ماننے کا نتیجہ قرار دیا۔

خانم یوسفی نے کہا کہ جہاد اصغر میں مجاہدین کی فتح کی وجہ جہاد اکبر اور نفس کے خلاف جدوجہد تھی اور ان کی اہلیت اور صلاحیتوں کو پہچاننے کیلئے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مسئلہ اخلاقی معیار کا نہ ہونا ، نہ جاننا اور نہ ہی ان معیارات سے آگاہ ہونا ہے  بلکہ ہمارا بنیادی مسئلہ انسانی صلاحیتوں اور استعداد پر یقین نہ کرنا ہے۔

آخر میں ثقافتی ماہر نے نرم جنگی محاذ پر دشمن کے خلاف جنگ میں جدید ہتھیاروں کے استعمال پر زور دیتے ہوئے طلباء و طالبات سے صلاحیتوں اور قابلیتوں کو پہچاننے، ہوشیاری سے قدم اٹھانے اور طرز تفکر کو شہداء کی زندگیوں میں ڈھونڈنے کی ترغیب دلائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .