۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
News ID: 362867
28 ستمبر 2020 - 01:35
آیت‌الله میر سجادی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے عظیم استاد آیت اللہ سید محمد حسین میر سجادی ، نے کچھ ہی دیر پہلے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے عظیم استاد اور مرجع تقلید جہاں تشیع آیت اللہ العظمی سید ابو الحسن موسوی اصفہانی کے نواسے آیت اللہ سید محمد حسین میر سجادی  نے کچھ ہی دیر قبل بیماری کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا ہے ۔

مرحوم سن 1317ھ شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے اور آیت اللہ بادکوبہ ای کے بیٹے تھے ، مرحوم کے والد آیت اللہ العظمی سید ابو الحسن اصفہانی جو کہ آیت اللہ العظمی بروجردی سے پہلے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مایہ ناز مرجع تقلید تھے، کے داماد تھے ۔

آیت اللہ میر سجادی ، امام خمینی (رح) ، آیت اللہ خوئی،میرزای کشمیری اور میرزا حسن بجنوردی کے شاگرد تھے ۔

آیت اللہ میر سجادی، مرحوم سیدابو الحسن کے یادگار سمجھے جاتے ہیں ، دو سال کی عمر میں اپنے والد سے جدا ہو گئے، حوزہ علمیہ کے ابتدائی دروس کو مکمل کرنے کے بعد  انہوں نے نجف اشرف کے بزرگوں کے فقہ اور اصول کے نصاب میں حصہ لیا، مرحوم کے مطابق ، انہوں نے آیت اللہ خوئی اور آیت اللہ زنجانی کے دورس   سے سب سے زیادہ فائدہ استفادہ کیا  اور نجف میں امام خمینی کی آمد کے بعد ، امام کے دورس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی مرحوم کی تدفین کے تعلق سے خبر بعد میں شائع کرے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .