۱۸ تیر ۱۴۰۳ |۱ محرم ۱۴۴۶ | Jul 8, 2024
لکھنؤ شاہی مسجد

حوزہ/ شاہی جامع مسجد تحسین گنج، ٹھا گنج لکھنؤ میں نو منتخب ممبر آف پارلیمنٹ الحاج محمد حنیفہ کی لکھنؤ آمد پر حجۃ الاسلام مولانا سید صائم مہدی کی زیرِ صدارت ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شاہی جامع مسجد تحسین گنج، ٹھا گنج لکھنؤ میں نو منتخب ممبر آف پارلیمنٹ الحاج محمد حنیفہ صاحب کی لکھنؤ آمد پر حجۃ الاسلام مولانا سید صائم مہدی کی زیرِ صدارت ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

قوم کے لیے ایک سیاسی پلیٹ فارم ضروری ہے: مولانا سیف عباس

بنگلور کرناٹک سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی جناب سلطان آغا نے افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کو سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ آج دوسری قوموں کو سیاسی جماعتیں اہمیت دیتی ہیں اور ہماری قوم کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

مولانا سید سیف عباس نے تقریر کرتے ہوئے ہماری قوم کے لیے ایک سیاسی پلیٹ فارم لازمی ہے، کیونکہ ہم کو سیاست میں اپنا مقام بنانے کے لیے اور دوسری جماعتوں تک اپنی آواز کو پہنچانے کے لیے متحدہ سیاسی پلیٹ فارم ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں دہلی میں علماء کی کانفرنس میں بھی میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہماری نمائندگی پورے ہندوستان میں کسی بھی مقام پر نہیں ہے ۔ آج بڑی خوشی کی بات ہے کہ کرگل لداخ اور سری نگر سے جو ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں وہ اپنے علاقے کے مسائل کے ساتھ قومی نمائندگی پر بھی آواز اٹھائیں گے اور ان شاء اللہ اعلان کرتا ہوں کہ ربیع الاول میں کرگل لداخ اور سری نگر دونوں ممبر آف پارلیمنٹ کو بلا کر پوری قوم استقبالیہ تقریب منعقد کرے گی۔

قوم کے لیے ایک سیاسی پلیٹ فارم ضروری ہے: مولانا سیف عباس

نو منتخب ممبر آف پارلیمنٹ ہندوستان جناب محمد حنیفہ نے لکھنؤ آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور مؤمنین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم کرگل لداخ سے ضرور منتخب ہوئے، لیکن پورے ملک میں کہیں بھی ناانصافی اور مظالم کے خلاف ایوان میں آواز اٹھاتے رہیں گے، کیونکہ ہم کو جو عوام نے منتخب کر کے پارلیمنٹ بھیجا ہے تو اس کے بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ اس بات کا یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پورے ہندوستان میں جہاں کہیں بھی آئین کے خلاف اگر کوئی بات ہوتی ہے تو میں اس کے خلاف ایوان میں آواز اٹھاؤں گا۔

آخر میں صدارتی تقریر کرتے ہوئے حجۃ الاسلام مولانا سید صائم مہدی نے کہا کہ ہم آئے ہوئے نومنتخب ممبر آف پارلیمنٹ جناب محمد حنیفہ اور مہمان خصوصی جناب سلطان آغا کا استقبال کرتے ہیں اور ہم دعائیں دیتے ہیں کہ ہماری قوم میں بھی ایسے نوجوان سامنے آئے جو سیاسی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے قومی حقوق کو حاصل کریں۔

پروگرام میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور دانشور اور معزز شہری نے دونوں مہمان خصوصی کا گل پوشی کر کے پر جوش انداز میں استقبال کیا۔

قوم کے لیے ایک سیاسی پلیٹ فارم ضروری ہے: مولانا سیف عباس

قوم کے لیے ایک سیاسی پلیٹ فارم ضروری ہے: مولانا سیف عباس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .