۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ہردوئی گوری خالصہ

حوزہ/ جلسہ میں مولانا سید غلام عباس نقوی نے کہا اس معلون کا ساتھ دینا اور اس کی حمایت کرنا یعنی ظلم کا ساتھ دینا ہے اس نے تمام مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے، یہ دائرے اسلام سے خارج ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے گوری خالصہ میں ہزاروں کی تعدا میں مومنین نے ملعون وسیم رشدی سے اظہار برائت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق، جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جلسہ میں علمائے کرام نے معلون وسیم رشدی سے اظہار برائت کا اعلان کیا جلسہ کے شروع میں گوری خالصہ کے پردھان عظیم حیدر نقوی نے کہا کہ وسیم ملعون نے تمام عالم انسانیت کے دلوں کو مجروح کیا ہے جس کو سزا دینا حکومت ہند کا فرض ہے اس معلون کو حکومت سخت سے سخت سزا دے کیونکہ ہمارا ملک جمہوری ملک ہے ہر مذہب اور دھرم کا ماننے والا یہاں آزاد ہے، کسی کے مذہب کو کوئی برا نہیں کہہ سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، جلسہ میں مولانا سید غلام عباس نقوی نے بہت ہی سخت الفاظ میں ملعون وسیم رشدی پر تنقید کی اور کہا اس معلون کا ساتھ دینا اور اس کی حمایت کرنا یعنی ظلم کا ساتھ دینا ہے اس نے تمام مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے اور پہلے ملعون نے قرآن مجید کی توہین کی اور اب ہمارے رسول اعظم(ص) کے سلسلہ میں بہت ہی غلط الفاظ استعمال کئے ہیں اور رسول(ص) کی توہین کی ہے اس لئے یہ دائرۂ اسلام سے خارج ہوگیا ہے۔

مولانا حسین مھدی امام جمعہ گوری خالصہ نے بھی اس ملعون سے دور رہنے اور اظہار برائت کا اعلان کیا اور اسی بستی کے مولانا سید محمد علی نقوی نے بھی وسیم ملعون کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی۔ جلسہ میں ہر مذہب و ملت کے لوگ موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .