۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شاتم رسول و قرآن وسیم رشدی کا پتلا پھونکا گیا

حوزہ/ جامعہ امام جعفر صادق کے سامنے صدر امام باڑہ روڈ پر وسیم رشدی کی انسانیت سے گرے ہوئے عمل کے خلاف مشتعل لوگوں نے مردہ باد مردہ باد کے زبردست نعرے لگا کر اپنے ملکی و قومی جذبے کی بیداری کا ثبوت دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جونپور/ جامعہ امام جعفر صادق کے سامنے صدر امام باڑہ روڈ پر وسیم رشدی کی انسانیت سے گرے ہوئے عمل کے خلاف مشتعل لوگوں نے مردہ باد مردہ باد کے زبردست نعرے لگا کر اپنے ملکی و قومی جذبے کی بیداری کا ثبوت دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میں شک نہیں کہ وسیم ملعون نے اپنے جرم کی سزا سے بچنے کیلئے لوگوں کے بیچ مذھبی منافرت پھیلا کر اپنا الو سیدھا کرنا چاہتا حالانکہ امید کیجاتی ہے کہ حکومت اور ملک کے امن پسند لوگ ایسی اوچھی حرکتوں کو کبھی پسند نہیں کر سکتے اور یقین ہے کہ اسکو جلد از جلد سزا ضرور ملیگی اسکے جرم اور بدعنوانی کی سی بی آئی جانچ بھی ہو چکی ہے اب بس دیر ہے لیکن اندھیر نہیں ہوگا ہمارا ملک مہا پرشوں کا آدر و سمان کرتا ہے۔ جناب مودی صاحب اور جناب ہوگی صاحب سے پورے مجمع نے وسیم ملعون کو سخت سزا دینا کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے بلا تفریق مذہب و ملت موجود تھے، جسمیں مولانا سید صفدر حسین زیدی صاحب کے ساتھ ساتھ مولانا سید آصف عباس صاحب ، مولانارضا عباس صاحب، مولانا ظفر حسن ، مولانا معراج خان دریا پوری مولانا دلشان حسین، مولانا سیدحیدر مہدی صاحب مولانا شاذان زیدی مولانا سیف عابدی صاحب مولانا محسن صاحب کے علاوہ عارف حسینی مھدی حسن صدف صاحب اسد صاحب جناب احتشام عباس ایڈوکیٹ جناب کلٹو صاحب جناب مجنوں صاحب جناب عاکف حسینی جناب سہراب صاح  کے ہمراہ بہت سے لوگوں نے وسیم  کےدھن میں شرکت کر کے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں برے کلمات کہنے والے پر لعنت کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .