۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ علماء بورڈ مغربی اترپردیش

حوزہ/ شیعہ علماء بورڈ مغربی اترپردیش کے اراکین نے مرتد وسیم رضوی کے ذریعے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز کتاب لکھے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے وسیم ملعون کو فوری گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غازی آباد/ شیعہ علماء بورڈ مغربی اترپردیش کے اراکین نے مرتد وسیم رضوی کے ذریعے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز کتاب لکھے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے وسیم ملعون کو فوری گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بورڈ کے اراکین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ وسیم پہلے بھی قرآن کریم کے سلسلے میں توہین آمیز بیانات دے چکا ہے مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ اب اس نے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کی ہے۔

بورڈ نے ملک میں انتشار اور بد امنی کا ماحول پیدا کرنے والے  اور ملک کے مسلمانوں کی مسلسل دل آزاری کرنے والے وسیم ملعون کو ملک دشمن عناصر کا آلہ کار قرار دیا۔

شیعہ علماء بورڈ نے صوبائی حکومت سے وسیم رشدی پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وسیم جیسے لوگ کبھی بھی کسی بھی حکومت کے وفادار نہیں رہے ہر دور میں حکومت میں اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے لیے یہ شخص بہروپیوں کی طرح رنگ بدلتا رہا ہے اور موجودہ حکومت کے ساتھ بھی بھی وہی کھیل کھیل رہا ہے ۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ اس گستاخ رسول اور گستاخ قرآن  کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

یہ مشترکہ بیان مندرجہ ذیل علماء کی تائید سے جاری کیا گیا مولانا سید محمد اطہر کاظمی ،مولانا سید ریحان حیدر زیدی، مولانا سید محسن عباس زیدی،مولانا سید ضیاء عباس زیدی،مولانا جنان اصغر مولائی، مولانا مرزا عمران علی،مولانا فیروز مھدی مظفرنگر، مولانا حامد حسن مرتضوی، مولانا جلال حیدر نقوی،سید حسین اختر زیدی دھولڑی ،سید علی غازی بجنور،مولانا مرزا اظہر عباس،مولانا سرکار مھدی زیدی،مولانا سید عزادار حسین ،مولانا سید قمر سلطان جارچوی،مولانا سید تفاخر علی غازی آباد وغیرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Shafqat IN 18:12 - 2021/11/09
    0 0
    Wasim kazzab ko Apne kartoot ki saza milni chahiye